قومی کرکٹر وہاب ریاض ،محمد عامر ،فخر زمان اور عثمان شنواری کے فٹنس ٹیسٹ جاری

شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ کا یویو مرحلہ بھی مکمل ہو گیا، فاسٹ بولر حسن علی واحد کرکٹر ہیں جن کاابھی تک فٹنس ٹیسٹ پلان نہیں کیا گیا

پیر 20 جنوری 2020 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) قومی کرکٹر وہاب ریاض ،محمد عامر ،فخر زمان اور عثمان شنواری کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں،شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ کا یویو مرحلہ بھی مکمل ہو گیا، فاسٹ بولر حسن علی واحد کرکٹر ہیں جن کاابھی تک فٹنس ٹیسٹ پلان نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسن علی ابھی تک سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کرپائے اورڈاکٹر کی اجازت کے بعد ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام 19کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مختلف ایام میں رکھے تھے۔بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شریک ہونے کی وجہ سے وہاب ریاض،محمد عامر،شااب خان ، محمد حفیظ کے پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ نہیںہو سکے تھے جبکہ فٹنس مسائل کی وجہ سے فخر زمان اور عثمان شنواری کوبھی اب ٹیسٹ دینے کی اجازت ملی ہے۔تمام کرکٹرز کے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بورڈ کی طرف سے ان کی رپورٹ سامنے لانے کا عندیہ دیاگیاہے۔پی سی بی نے فٹنس کے مطلوبہ معیار کو نہ پہنچنے والے کرکٹرزکی ماہانہ تنخواہ میں سے 15فیصد کٹوتی کااعلان بھی کررکھا ہے ۔
وقت اشاعت : 20/01/2020 - 22:07:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :