دورہ پاکستان میں بنگلا دیش کا اپنا سکیورٹی وفد بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوگا

پیر 20 جنوری 2020 22:07

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) دورہ پاکستان میں بنگلا دیش کا اپنا سکیورٹی وفد بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے تربیتی کیمپ کے پہلے روز کرکٹر سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ بنگلا دیشی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اہلکار اور ڈی جی ایف آئی بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

نظم الحسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے،انہوں نے اپنے تمام تر سیکیورٹی پلان سے ہمیں آگاہ بھی کیا ہے، اس کے باوجود ہمارا اپنا سکیورٹی وفد بھی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے موجود ہوگا، نظم الحسن نے بتایا کہ میں خود بھی پاکستان میں کھلاڑیوں کو جوائن کر لوں گا، پوری امید ہے کہ کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔

وقت اشاعت : 20/01/2020 - 22:07:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :