اوزل کی پاکستانی جوڑے کو شادی کی مبارکباد

منگل 21 جنوری 2020 14:22

اوزل کی پاکستانی جوڑے کو شادی کی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) ترک نژاد جرمن فٹبالر میست اوزل نے فٹبال کے شوقین پاکستانی جوڑے کو ان کی شادی کی مبارکباد دیدی۔پاکستانی جوڑے عروج طلعت خان اور انعام الحق نے اپنی شادی کے روز فٹبال کلب آرسنل کا ایک بینر تھامے فوٹو شوٹ کروایا جو جلد ہی اوزل تک پہنچ گیا اور انہوں نے اپنیٹوئٹر پر اسے شیئر کرکے جوڑے کی نئی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

31 سالہ اسٹار فٹبالر میست اوزل نے جوڑے کی جانب سے منفرد جشن کی تعریف کئے بغیر بھی نہ رہ سکے۔نوبیاہتا جوڑے کی جانب سے کیے گئے اس اقدام سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ برطانوی فٹبال کلب آرسنل کے بہت بڑے پرستار اور سپورٹر ہیں۔اس سے قبل آرسنل کے آفیشل فیس بٴْک پیج پر ’پرفیکٹ میچ‘ کے عنوان سے بھی یہ ویڈیو شیئر کی گئی تھی اور ساتھ اوزل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میست اوزل اسے ضرور شیئر کریں گے۔اوزل آئے دن اپنے کسی احسن اقدام کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، ان کی شادی بھی پاکستان میں کافی مقبول ہوئی تھی
وقت اشاعت : 21/01/2020 - 14:22:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :