جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کھیلا جائیگا

تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا،دوسرا چودہ فروری کو ڈربن میں کھیلا جائیگا

منگل 21 جنوری 2020 14:23

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کھیلا جائیگا
کیپ ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کیپ ٹائون کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا 7 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 14 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، پہلے دونوں میچز نائٹ ہونگے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/01/2020 - 14:23:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :