اومیگا دبئی ڈیزرٹ کلاسک گالف ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

بدھ 22 جنوری 2020 16:20

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) اومیگا دبئی ڈیزرٹ کلاسک گالف ٹورنامنٹ کا 31واں ایڈیشن کل جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں دبئی کے امارات گالف کلب مجلس کورس پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اومیگا دبئی ڈیزرٹ کلاسک گالف ٹورنامنٹ کا 31واں ایڈیشن (آج) جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں دبئی کے امارات گالف کلب مجلس کورس پر شروع ہوگا، ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے، ٹورنامنٹ میں امریکی گالف کھلاڑی بریسن ڈی کیمبیو اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

ٹورنامنت 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 32 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی،23 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 26 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/01/2020 - 16:20:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :