یوم یکجہتی کشمیرآرچری ٹورنامنٹ 6 فروری کوکھیلا جائے گا

بدھ 22 جنوری 2020 16:20

یوم یکجہتی کشمیرآرچری ٹورنامنٹ 6 فروری کوکھیلا جائے گا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) یوم یکجہتی کشمیر آرچری ٹورنامنٹ 6 فروری کو جناح پارک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ملک بھر میں لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، پشاور میں آرچری کے مقابلے منعقد ہونگے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشیز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں
وقت اشاعت : 22/01/2020 - 16:20:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :