پوسٹ گریجویٹ کالج نے انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

بدھ 22 جنوری 2020 16:30

پوسٹ گریجویٹ کالج نے انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام ہونے والی انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2019-20 گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین نے جیت لی۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکہ میں پنجاب کالج فار ویمن کو شکست دی۔ گورنمنٹ کالج فار ویمن مری روڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روزہ انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج فار ویمن، مری روڈ راولپنڈی میں کھیلی گئی۔

فائنل میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے پنجاب کالج کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 13-12 سے ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ کالج مری روڈ ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سپورٹس ڈائریکٹر تعلیمی بورڈ راولپنڈی ثوبیہ چوہدری بھی موجود تھیں۔
وقت اشاعت : 22/01/2020 - 16:30:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :