آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز، نوویک جوکووچ اور راجر فیڈرر تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

بدھ 22 جنوری 2020 17:22

آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز، نوویک جوکووچ اور راجر فیڈرر تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے ٹیٹسوما ایٹو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-4، اور 6-2 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سربین کھلاڑی فلپ کراجینوویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1،6-4 اور 6-1 سے مات دیکر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 22/01/2020 - 17:22:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :