چیئرمین پشاور زلمی کی بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال سے ملاقات

گپی گریوال پاکستان میں مہمان نوازی پر خوش ہیں،عمران خان حکومت نے اقلیتوں خصوصا کرتارپور راہداری کے اقدام سے دنیاکے دل جیتے ہیں:مالک پشاور زلمی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 جنوری 2020 17:21

چیئرمین پشاور زلمی کی بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال سے ملاقات
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2020ء ) پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال کی پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی سے ملاقات ہوئی، جاوید آفریدی نے پشاور زلمی جیکٹ اور ٹیم زلمی کا آٹوگراف بیٹ گپی گریوال کو پیش کیا، اس موقع پر گپی گریوال نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی نے دل جیت لئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نجی دورے پر آئے معروف بھارتی سنگر، اداکار اور پروڈیوسر گپی گریوال نے لاہور میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی سے ملاقات کی۔

 ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ’’ بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال کے ساتھ اچھی ملاقات رہی،انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں،۔انہوں نے مزید کہا کہ گپی گریوال پاکستان میں مہمان نوازی پر خوش ہیں، کھلاڑی اور فنکار ممالک کو قریب لاتے ہیں،عمران خان حکومت نے اقلیتوں خصوصا کرتارپور راہداری کے اقدام سے دنیاکے دل جیتے ہیں‘‘۔

(جاری ہے)

جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے مزید بھارتی اداکار پاکستان اور پاکستانی فنکار مسقبل میں بھارت کا دورہ کریں گے۔جاوید آفریدی نے زلمی جیکٹ اور ٹیم زلمی کا آٹوگراف کرکٹ بیٹ گپی گریوال کو پیش کیا جو انہیں بہت پسند آیا اور پی ایس ایل فائیو کے لئے پشاور زلمی کو گڈلک کا پیغام دیا۔
وقت اشاعت : 22/01/2020 - 17:21:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :