قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی پرمحمد حفیظ اور شعیب ملک کے درمیان مکالمہ

سلیکشن کا معیار عمر نہیں بلکہ کارکردگی ہے، محمد حفیظ

بدھ 22 جنوری 2020 18:00

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی پرمحمد حفیظ اور شعیب ملک کے درمیان مکالمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2020ء) بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے تجربہ کار محمد حفیظ اورشعیب ملک کو قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 39 سالہ محمد حفیظ اور 37 سالہ شعیب ملک مجموعی طور پر200 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کے دوران دونوں سینئر کرکٹرز کے درمیان خصوصی مکالمہ ہوا۔

اس موقع پر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ ہوم گراوٴنڈ پر میچ کھیلنے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی "کم بیک" نہیں بلکہ وہ اسیاپنے کیرئیر میں ایک بار پھر "ڈیبیو" کے مترادف سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت کا معیار عمر نہیں بلکہ کارکردگی ہے اور وہ اسی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

(جاری ہے)


اس حوالے سے شعیب ملک نے کہا کہ وہ عمر کو صرف ایک ہندسہ سمجھتے ہیں اور اس تناظر میں ہونے والی تنقید سے فکر مند نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2دہائیوں سے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہیہیں اور اس دوران حاصل ہونے والا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں تک پہنچانے کا یہ بہترین وقت ہے۔
اس موقع پر محمد حفیظ کی جانب سے کیے گئے سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ بطور مڈل آرڈر بیٹسمین عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بیٹنگ کے دوران کپتان بابراعظم پر پریشر کم ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک میچ ونرکھلاڑی ہیں۔
 شعیب ملک کے جواب کو سراہتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں ٹاپ آرڈر بلے باز کی کارکردگی میچ میں اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود طرز کی کرکٹ میں ٹاپ آرڈر بیٹسمین پرپریشر کم ہو تو وہ بہتر انداز سے اننگز کو آگے بڑھاسکتا ہے۔


اس حوالے سے دونوں سینئر کھلاڑیوں نے اتفاق کیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کی ٹیم متاثر کن کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے۔انہوں نیکہا کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم نوجوان اور باصلاحیت کرکٹرز پر مشتمل ہے، بطور سینئر کھلاڑی وہ گراوٴنڈ میں ذمہ داری نبھانیکے لیے سب سے آگے ہوں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری بروز جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔


سکواڈ:
بابراعظم، کپتان(سنٹرل پنجاب)، احسان علی (سندھ)، عماد بٹ (بلوچستان)، حارث روٴف (ناردرن)، افتخار احمد (خیبرپختونخوا)، عماد وسیم (ناردرن)، خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، محمد حفیظ (سدرن پنجاب)، محمد حسنین (سندھ)، محمد رضوان، وکٹ کیپر( خیبرپختونخوا)، موسیٰ خان (ناردرن)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، شعیب ملک (سدرن پنجاب)اورعثمان قادر (سنٹرل پنجاب)۔
شیڈول:
24جنوری بروز جمعہ: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
25 جنوری بروز ہفتہ: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
27 جنوری بروزپیر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
7تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی
3اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی
5تا 9اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی
وقت اشاعت : 22/01/2020 - 18:00:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :