شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے،

چوتھا میچ جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کرینگے، کوئنٹن ڈی کک

جمعرات 23 جنوری 2020 11:34

شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے،
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کک نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکستوں کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے خلاف چوتھا اور آخری میچ جیت کر چار میچوں کی سیریز کا اختتام برابری پر کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے سرتوڑ کوشش کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے اور تیسرے میچ میں اچھا کھیل پیش کرکے کامیابیاں اپنے نام کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شکستوں کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آکری میچ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کی ایک بہترین ٹیم ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس کو شکست دینا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوتھے میچ کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو کو شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرینگے۔ انہوں نے ٹیم کو خبر دار کیا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج) جمعہ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/01/2020 - 11:34:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :