وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے مقابلے میں کتنے گنا کم ہے؟بڑا انکشاف

عمران خان کی تنخواہ 198,000روپے اور مصباح الحق کی تنخواہ 32,00,000 روپے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 جنوری 2020 16:07

وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے مقابلے میں کتنے گنا کم ہے؟بڑا انکشاف
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23 جنوری 2020ّء ) وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے 16 گنا کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے - تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کم تنخواہ سے متعلق بیان کے بعد عوام کے ذہن میں ایک ہی سوال پیدا ہو رہا ہے کہ آخر وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کتنی ہے۔جس پر نجی چینل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزرائے اعلیٰ سے بھی کم نکلی۔

عمران خان کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ سات ہزار 2سو اسی روپے ہے جب کہ مہمانداری الاوٴنس کی مد میں 50 ہزار روپے ملتے ہیں، انہیں ریلیف الاوٴنس 21 ہزار 456روپے ملتا ہے،وزیراعظم عمران خان کو ایڈہاک الاوٴنس کی مد میں 12 ہزار 110 روپے ملتے ہیں جب کہ ایک اور ایڈ ہاک الاوٴنس کی مد میں 10 ہزار روپے ملتے ہیں،وزیراعظم پاکستان کی تنخواہ سے 4550 روپے ٹیکس کی مد میں کاٹے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی تنخواہ 32 لاکھ روپے ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی تنخواہ سے 16 گنا زیادہ ہے -واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ تنخواہ سے گھر کے خرچے بھی پورے نہیں ہوتے، اپنے گھر میں رہتا ہوں اپنا خرچہ دیتا ہوں، وزیراعظم آفس میں 35 کروڑ روپے کا خرچہ کم کیا، وزیراعظم بنا تو وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 40 فیصد کم کیا۔

ایک تقریب میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا کہ تنخواہ سے گھر کے خرچے بھی پورے نہیں ہوتے ، انھوں نے کہا کہ شوکت خانم کے لیے چھوٹے تاجروں نے دل کھول کر چندہ دیا، شوکت خانم کے لیے طلبہ اور چھوڑے تاجروں نے چندہ دیا، پورے پاکستان میں پیسہ اکھٹا کیا ،چھوٹے تاجروں نے میری مدد کی۔تاہم اب وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ جس سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی تنخواہ وزرائے اعلیٰ سے بھی کم ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2020 - 16:07:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :