روی چندرن ایشون کائونٹی چیمپئن شپ میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے

جمعہ 24 جنوری 2020 12:52

روی چندرن ایشون کائونٹی چیمپئن شپ میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) انگلش کلب یارکشائر نے رواں برس شیڈول کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے بھارتی سپنر روی چندرن ایشون سے معاہدہ کر لیا، 33 سالہ ایشون جنوبی افریقہ کے کیشیو مہاراج کی جگہ کلب کی نمائندگی کریں گے، روی چندرن ایشون نے گزشتہ برس نوٹنگھم شائر کی طرف سے چیمپئن شپ کے پانچ میچز میں نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ ووسسٹر کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔ معاہدے کے تحت بھارتی سپنر کم از کم آٹھ میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ ایشون نے اپنے بیان میں کہا کہ یارکشائر سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوش ہوں اور اب کائونٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے پر جوش ہو رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 12:52:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :