مسلم رگبی سٹار سونی بل ولیمزکا جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار

باقی کھلاڑی اس فیصلے کا احترام اور انھیں سپورٹ کرتے ہیں: کلب چیئرمین باب ہنٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 جنوری 2020 12:43

مسلم رگبی سٹار سونی بل ولیمزکا جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار
ٹورنٹو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2020ء ) مسلم رگبی سٹار سونی بل ولیمز نے جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔34 سالہ مسلم رگبی سٹار سونی بل ولیمز نے ٹورنٹو وولف پیک سے10 ملین ڈالر کا معاہدے ہونے کے باوجود جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کردیا،انھوں نے2009ء میں اسلام قبول کیا تھا اور دینی تعلیم حاصل کی۔

کلب کے چیئرمین باب ہنٹر نے کہاکہ وہ اور باقی کھلاڑی اس فیصلے کا احترام اور انھیں سپورٹ کرتے ہیں،شمالی امریکی ٹیم کے جنرل مینیجر چار مختلف مقابلوں میں ولیمز کی کامیابیاں گنوانا شروع کرتے ہیں جن میں نیوزی لینڈ کی طرف سے دو ورلڈ کپ، 2016ء کے اولمپکس، کئی نیشنل رگبی لیگز میں اعزازات اور نیوزی لینڈ کے ہیوی ویٹ باکسنگ کا اعزاز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

6 فٹ 4 انچ لمبے اور109 کلوگرام وزنی سونی بل ولیمز واحد مسلم باکسر اور رگبی کھلاڑی ہیں جو نیوزی لینڈ کے لیے کھیلتے ہیں،وہ ہیوی ویٹ چیمپئن بننے کے علاوہ 2011ءاور 2015ء میں رگبی ورلڈ کپ بھی جیت چکے ہیں۔ولیمز کو اسلام قبول کیے ہوئے دس سال ہو چکے ہیں، یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ فرانس میں تولان کی طرف سے کھیلتے تھے اور اپنی زندگی کے ایک بالکل مختلف دور سے گزر رہے تھے،رگبی یونین میں پانچ سال گزارنے کے بعد رگبی لیگ میں واپسی پر سپر لیگ میں شامل ہونے والے کلب ٹورنٹو وولف پیک کے ساتھ معاہدہ کرنے پر ولیمز اپنی زندگی سے مطمئن ہیں۔                                                                                                              
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 12:43:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :