ویمن باکسنگ چیلنج مقابلے، سرگودھاکی ٹیم نے چار گولڈ میڈل جیت لیے

جمعہ 24 جنوری 2020 16:14

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء)سرگودھااور فیصل آباد کی ویمن باکسنگ ٹیموں کے درمیان چیلنج کپ مقابلوں میں سرگودھاکی ٹیم نے چار گولڈ میڈل جیت لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھااور فیصل آباد کی ویمن باکسنگ ٹیموں کے درمیان چیلنج کپ مقابلوں میں سرگودھاکی ٹیم نے پانچ میں سے چار گولڈ میڈل جبکہ ایک سلور میڈل حاصل کیاجبکہ فیصل آباد کی ٹیم صرف ایک گولڈ میڈل حاصل کرسکی۔

فیصل آباد اور سرگودھاکی لڑکیوں کی باکسنگ ٹیموں کے درمیان پانچ مقابلے منعقد ہوئے جن میںسرگودھاکی ٹیم کی کھلاڑی ثناء رمضان،سحرعاطف،سیرت عائشہ،اوررمیشہ غفارنے گولڈ میڈل جبکہ فاطمہ زہرا نے سلور میڈل جیتا۔ اس شاندار کامیابی پر سپورٹس ایسوسی ایشن سرگودھانے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دی ہے۔
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 16:14:26