پی ایس ایل 5،کون سے کھلاڑی باہر ہو سکتے ہیں؟

کیرون پولارڈ، وین ڈر ڈسن،لینڈل سمنز،کولن منرو کے بیشتر میچز میں ان ایکشن نہ ہونیکا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 جنوری 2020 16:39

پی ایس ایل 5،کون سے کھلاڑی باہر ہو سکتے ہیں؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2020ء ) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آغاز 20 فروری سے ہو گا۔ پی ایس ایل میں منتخب ہونے والے کچھ غیرملکی کھلاڑی ابتدائی میچوں میں اپنی فرنچائز کی جانب سے ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ پی ایس ایل کے دوران ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔سیریز کا آغاز 22 فروری سے ہو گا جو کہ 6 مارچ تک جاری رہے گی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ اپنی ٹیم کو ابتدائی 8 میچوں میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز ہی کے کیمو پال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لینڈل سمنز لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے تو یہ وہ بھی ابتدائی میچوں میں پی ایس ایل5 کا حصہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب 21 فروری سے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز بھی کھیلی جائے گی اور 12 مارچ سے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز ہو گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل پروٹیز بلے باز رسی وین ڈرڈسن بھی سیریز کی وجہ سے مکمل پی ایس ایل 5کا حصہ نہیں ہوں گے، وین ڈر ڈسن مسلسل تینوں فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اسلام آباد کے کیوی اوپنر کولن منرو بھی نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر نیوزی لینڈ واپس جا سکتے ہیں اور 9 میچز مس کرسکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 13 مارچ سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔اگر مذکورہ کھلاڑیوں کو اپنی قومی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے واپس جانا پڑا تو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کو بڑا دھچکہ پہنچے گا-
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 16:39:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :