نوویک جوکووچ اور فابیو فوگنینی آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعہ 24 جنوری 2020 17:31

نوویک جوکووچ اور فابیو فوگنینی آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے
میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ اور اٹلی کے فابیو فوگنینی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ یونانی کھلاڑی سٹیفانوس اور روبرٹو بٹیسٹا آگٹ تیسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے حریف کھلاڑی یوشیہیتو نشیوکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں اٹلی کے فابیو فوگنینی نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کر لی۔ انہوں نے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی گاڈیو پیلا کو 7-6(7-0)، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ تیسرے رائونڈ کے دیگر میچوں میں کینیڈین میلوس رائونک نے یونانی کھلاڑی سٹیفانوس اور کروشین مارین کلک نے روبرٹو بٹیسٹا آگٹ کو اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 17:31:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :