پہلے مجھے نیچرل گیم کھیلنے کا کہا گیا جلد دو وکٹیں گرنے پر پلان تبدیل ہوگیا، احسان علی

جمعہ 24 جنوری 2020 20:03

پہلے مجھے نیچرل گیم کھیلنے کا کہا گیا جلد دو وکٹیں گرنے پر پلان تبدیل ہوگیا، احسان علی
.لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ڈیبیو کرنے والے احسان علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے نیچرل گیم کھیلنے کا کہا گیا مگر جلد دو وکٹیں گرنے کے بعد پلان دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے احسان علی نے کہا کہ پہلا میچ تھا اس لئے تھوڑی گھبراہٹ ہو رہی تھی مگر دبائو محسوس نہیں ہوا کیونکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم سے بہت اعتماد ملا۔

پہلے کہا گیا تھا کہ اپنی نیچرل گیم کھیلو لیکن جب جلد ہی دو وکٹیں گر گئیں تو پھر پلان دیا گیا کہ کریز پر ٹھہرنا ہے اور شعیب ملک کا ساتھ دینا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری بائولنگبہت اچھی ہے اس لئے پورا یقین تھا کہ ہم بنگلہ دیش کو 150 رنز سے پہلے روک لیں گے۔ وکٹ کافی مشکل تھی اور بال پھنس کر آ رہا تھا جس کے باعث کھیلنے میں مشکل پیش آ رہی تھی، وکٹ کے لحاظ سے ٹارگٹ اچھا تھا۔
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 20:03:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :