جنوبی افریقہ کی ٹیم مارچ میں پاکستان آئیگی: وسیم خان

پی سی بی اپنی جانب سے آئی سی سی کے 3 ایونٹس کی میزبانی کے لیے بھی پیش کش کرے گا، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی

جمعہ 24 جنوری 2020 20:06

جنوبی افریقہ کی ٹیم مارچ میں پاکستان آئیگی: وسیم خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیںگی،مارچ میں جنوبی افریقہ بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی اپنی جانب سے ا آئی سی سی کے 3 ایونٹس کی میزبانی کے لیے بھی پیش کش کرے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایشیا ئ کپ کی میزبانی چھوڑنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،۔

ایشیا کپ دو مقامات پر کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 سال میں آئی سی سی کے 30 ٹورنامنٹس ہونے ہیں، ایشیائ کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایم سی سی کے خلاف دو میچز قذافی سٹیڈیم اور 2 ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وسیم خان نے بتایا کہ ایم سی سی ٹیم کی قیادت کمار سنگاکارا کریں گے اور ٹیم کے کھلاڑیوں میں روی بوپارا، سمت پٹیل، معین علی بھی شامل ہوں گے۔

پی سی بی کے سی ای او نے بتایا کہ ایچیسن کالج میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف دو میچ کھیلے جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ہم پوری پی ایس ایل پاکستان میں کروانے جا رہے ہیں۔وسم خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی صورت میں ہمارے پاس 2021ئ میں بھارت نہ جانے کا آپشن ہوگا۔ 2023ئ سے 2031ئ تک آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 20:06:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :