مزمل مرتضی اور عقیل خان نے پانچویں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:00

مزمل مرتضی اور عقیل خان نے پانچویں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) مزمل مرتضی اور عقیل خان نے پانچویں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں مزمل مرتضی نے احمد چوہدری کو 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں عقیل خان نے ہیرا عاشق کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بوائز انڈر 18 کے پہلے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے مہاتیر محمد کو 6-2 اور 6-3 سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں زالان خان نے ہشیش کمار کو 6-4،4-6 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ بوائز انڈر 14 کے سیمی فائنل مقابلوں میں بلال عاصم اور احمد نائل نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

بوائز انڈر 14 ڈبلز سیمی مقابلوں میں محمد حذیفہ خان اور حامد اسرار نے اسد زمان اور حمزہ عاصم کو 4-1 اور 4-1 جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں حیدر علی رضوان اور حسنین علی رضوان نے احمد نائل اور بلال عاصم کو 3-5، 4-2 اور 10-5 سے مات دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ بوائز انڈر 12 کے سیمی فائنل مقابلوں میں حسنین علی رضوان اور حمزہ رومان نے اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ انڈر 10 گرلز اور بوائز کے سیمی مقابلوں میں ہانیہ منہاس اور حمزہ علی نے اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایونٹ کے فائنل مقابلے اتوار کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 25/01/2020 - 18:00:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :