سی سی پی او نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم کا روٹ چیک کیا

پولیس افسروں اور جوانوںکوشائقین کے ساتھ شائستگی سے پیش آنے کی ہدایت

ہفتہ 25 جنوری 2020 19:02

لاہور۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے پہلے بنگلہ دیشی ٹیم کا روٹ چیک کیا اور مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے انچارج کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں کرکٹ میچ کے لئے قائم پارکنگ کا بھی معائنہ کیا۔ ایس پی صدر غضنفر شاہ نے سی سی پی او کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

ذوالفقار حمید نے قذافی سٹیڈیم کے اردگرد انٹری پوائنٹس کا بھی دورہ کیا اور پولیس افسروں اور جوانوںکوشائقین کے ساتھ شائستگی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ قذافی سٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او ذوالفقارحمید نے کہا کہ شائقین کے زیادہ رش کے باعث سکیورٹی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ شہر میں وی وی آئی پی وزٹ کے باعث بھی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔ ہر ممکن کوشش کی ہے کہ کرکٹ میچ کے سکیورٹی انتظامات کے باعث شہریوں کو کم سے کم زحمت اٹھانا پڑے۔ اہل لاہور کے پولیس کے ساتھ تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں۔
وقت اشاعت : 25/01/2020 - 19:02:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :