پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست دیکرتین میچوںکی سیریز2-0سے جیت لی

محمد حفیظ نے 67 اور بابر اعظم نے 66 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی،مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی بنگال ٹائیگرز نی6وکٹوں کے نقصان پر136رنزبنائے، گرین شرٹس نے ہدف 16.4اووروں میںایک وکٹ کے نقصان پرپورا کر لیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 19:18

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست دیکرتین میچوںکی سیریز2-0سے جیت لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوںکی سیریز2-0سے جیت لی،محمد حفیظ نے 67 اور بابر اعظم نے 66 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا اورمقررہ20اووروں میں6وکٹوں کے نقصان پر136رنزبنائے، گرین شرٹس نے ہدف 16.4اووروں میںایک وکٹ کے نقصان پرپورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم اوراحسان علی نے اننگزکاآغازکیالیکن دوسرے ہی اوورمیںاحسن علی کھاتہ کھولے بغیر شفیع الاسلام کی گیندپرمحمداللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔اس کے بعد محمدحفیظ بیٹنگ کے لئے آئے ،بابراعظم اورمحمدحفیظ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں131رنز جوڑے ، محمد حفیظ 67 اور بابر اعظم 66 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے واحد وکٹ شفیع السلام نے حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں6وکٹوں کے نقصان پر136رنزبنائے۔میچ کے آغاز میں ہی بنگلہ دیشی اوپنر مشکلات کا شکار ہوگئے اور 5 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد نعیم بغیر کوئی رنز بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیندپرمحمدرضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے ۔اسکے بعدآنیوالے بیٹسمین مہدی حسن بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور اپنے 9رنز کے ساتھ 22 رنز کے مجموعی اسکور پرمحمدحسنین کی گیندپرمحمدرضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش ٹیم کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لٹن داس تھے جو 41 کے مجموعی اسکور پر صرف 8 رنز بنا کر شاداب خان کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ86 رنز پرگری جب عفیف حسین 21رنزبناکر محمد حسنین کی گیند پرحارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر میدان بدر ہوئے۔بنگلہ دیش کے تمیم اقبال 65 رنز بناکرعمادوسیم کے ہاتھوںرن آؤٹ ہوئے اور اس وقت بنگلہ دیش کا مجموعی سکور117تھا اور پاکستانی ٹیم کا پانچواں شکار تھے۔چھٹی وکٹ 126 رنزپرگری جب محمداللہ 12رنزبناکرحارث رؤف کی گیندپربولڈہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمدحسنین نی20رنزدے کر2،حارث رؤف نی27رنز،شاہین شاہ آفریدی نی22رنز اورشاداب خان نی28رنزدے کرایک ،ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے۔
وقت اشاعت : 25/01/2020 - 19:18:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :