سرفراز کو لائیں ورلڈکپ جیت جائینگے،بابر اعظم سے کپتانی کا دبائو ختم کرنا چاہیے‘ فیصل جاوید

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے‘ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 25 جنوری 2020 21:00

سرفراز کو لائیں ورلڈکپ جیت جائینگے،بابر اعظم سے کپتانی کا دبائو ختم کرنا چاہیے‘ فیصل جاوید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ شعیب ملک اور حفیظ کی واپسی سے کمبی نیشن بن گیاہے ، سرفراز کو واپس لائیں ورلڈکپ جیت جائیں گے، نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم سے کپتانی کا دبائو ختم کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے،،کپتان بابر اعظم پر دبائو ہے ان کی جگہ سرفراز کو کپتان بنا دیا جاِے، بابر اعظم پھر پرفارم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے سارا پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کا اعلان وعدہ کیا اب پاکستان کے لیے کرکٹ کے میدان سے اچھی خبریں آرہی ہی،کرکٹ کی بحالی سے پاکستان سیاحتی توجہ کا مرکز بنا۔۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کا بیڑہ غرق کردیا تھا،ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوتی رہی۔
وقت اشاعت : 25/01/2020 - 21:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :