سرفہرست100کھلاڑیوں میں شامل رہنے والے کھلاڑی جوواؤسوزاپرمیچ فکسنگ دیگربدعنوانی جرائم کی وجہ سے تاحیات پابندی اور200000ڈالرجرمانہ عائد

ہفتہ 25 جنوری 2020 22:14

ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) ماضی سرفہرست سوکھلاڑیوں میں شامل رہنے والے کھلاڑی جوواؤسوزاپرمیچ فکسنگ اوردیگربدعنوانی جرائم کی وجہ سے تاحیات پابندی اور200000ڈالرجرمانہ عائدکردیاگیاہے ،یہ بات ٹینس انٹیگریٹی یونٹ نے ہفتے کوبتائی ہے ۔

(جاری ہے)

انسدادبدعنوانی ادارے نے کہاہے کہ تحقیقات میں معلوم ہواہے کہ برازیلی کھلاڑی نے برازیل ،میکسیکو،امریکہ اورجمہوریہ چیک میں اے ٹی پی چینلنجراورآئی ٹی ایف فیوچرزایونٹس میں میچ فکس کئے تھے ۔

حالیہ عالمی نمبر742جو2015ء میں اپنے کیرئیرکی اونچی ترین پوزیشن69پرپہنچے تھے ،نے بدعنوانی کے اقدامات کی رپورٹ بھی نہیں دی ،انہوںنے شواہدضائع کئے اوردیگرکھلاڑیوں کوبہترین کوششیں نہ کرنے کی ترغیب دی ۔31سالہ سوزاکوابتدائی طورپرگزشتہ مارچ میں معطل کردیاگیاتھا،جب تحقیقات جاری تھیں۔،ان کے مقدمے کی سماعت اس ہفتے لندن میں ہوئی۔
وقت اشاعت : 25/01/2020 - 22:14:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :