دانش کے ہارٹ اٹیک سے عمر اکمل کا کیا تعلق ہے ،دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 26 جنوری 2020 19:01

دانش کے ہارٹ اٹیک سے عمر اکمل کا کیا تعلق ہے ،دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2020ء ) معروف ٹی وی سیریل ”میرے پاس تم ہو “شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر دانش کی موت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔اس وقت سوشل میڈ یا ”میرے پاس تم ہو“ٹا پ ٹرینڈ ہے ،ہر جگہ اس ڈرامے کی آخری قسط سے متعلق میمز چل رہی ہیں ۔ڈ رامے کی آخری قسط میں دانش کی موت نے بہت سے مداحوں کی آنکھوں میں آنسو بھر دئیے ۔سوشل میڈ یا پر دانش کی موت کی مضحکہ خیز وجہ بھی سامنے آگئی ۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں معروف کرکٹر انتہائی بے سری آواز میں ”میرے پاس تم ہو“کا او ایس ٹی گنگنا رہے ہیں ۔ساتھ ہی اس نے پیغام لکھا کہ یہ دانش کو ہارٹ اٹیک کی اصل وجہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی حالیہ تاریخ کا سب سے مقبول ترین ڈرامہ قرار دیے جانے والے سیریل "میرے پاس تم ہو" کا اختتام ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

لوگوں کی جانب سے "میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ ڈرامے کی آخری قسط کو سینما ہاوسز میں بھی نشر کیا گیا۔ جبکہ ٹی وی چینل پر ڈرامے کی آخری قسط ایک ہفتہ تاخیر سے نشر کی گئی تھی۔ تاہم اب ڈرامے کا اختتام لوگوں کو کچھ پسند نہیں آیا تھا۔ ڈرامے کے اختتام پر مرکزی کردار دانش کی موت لوگ ہضم کرنے سے قاصر تھے۔ لوگوں کی جانب سے ڈرامے کے اس قسم کے اختتام پر مایوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ جبکہ بہت سے لوگوں نے ڈرامے کے اختتام پر خوب طنز و مزاح بھی کیا تھا۔ خاص کر سوشل میڈیا پر ڈرامے کی آخری قسط کا خوب چرچا تھے۔ کوئی اپنے غصے اور مایوسی کا اظہار کر رہا تھا تو کوئی خوب طنز کے نشتر برسا رہا تھا۔
وقت اشاعت : 26/01/2020 - 19:01:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :