ویں فیڈرل کپ نیشنل ٹینس چیمپین شپ میں سارہ منصور، سارہ محبوب، مہک کھوکھر اور شمزا ناز نے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا

اتوار 26 جنوری 2020 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2020ء) 33 ویں فیڈرل کپ نیشنل ٹینس چیمپین شپ میں سارہ منصور، سارہ محبوب، مہک کھوکھر اور شمزا ناز نے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق اتوار کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں لیڈیز سنگل کوارٹر فائنل مقابلوں میں سارہ منصور نے مہوش چستی کو 6-4 اور 6-4 ، دوسرے میچ میں مہک کھوکھر نے عیشا جواد کو 6-2 اور 6-3، تیسرے میچ میں شمزا ناز نے نور مالک کو 7-5، 6-7 اور 6-3 جبکہ چوتھے میچ میں سارہ محبوب نے عدیلہ میرن کو 6-0 اور 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

لیڈیز ڈبل کے سیمی فائنلز میں سارہ محبوب اور سارا منصور نے ماہ رخ فاروقی اور شمزا دورب کو 6-1 اور 6-1 سے ہر کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ عیشا جواد اور مہوش چشتی نے نور مالک اور مہک کھوکھر کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 26/01/2020 - 19:50:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :