بنگلہ دیشی ٹیم زمبابوے کے خلاف فروری اور مارچ میں واحد ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی

پیر 27 جنوری 2020 14:58

بنگلہ دیشی ٹیم زمبابوے کے خلاف فروری اور مارچ میں واحد ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) بنگلہ دیش رواں سال فروری اور مارچ کے دوران زمبابوے کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ یہ زمبابوین ٹیم کا گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بنگلہ دیش کا تیسرا دورہ ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت زمبابوین ٹیم 15 فروری کو بنگلہ دیش پہنچے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 22 سے 26 فروری تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ یکم مارچ، دوسرا میچ 3 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور چٹاگانگ اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 9 مارچ جبکہ دوسرا اور آخری میچ 11 مارچ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 14:58:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :