الفیصل کلب، اسلام آباد نے اولمپئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

وزیر اعلیٰ کے مشیر و چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پیر 27 جنوری 2020 15:44

الفیصل کلب، اسلام آباد نے اولمپئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) الفیصل کلب، اسلام آباد نے شادمان کلب، راولپنڈی کو شکست دیکر اولمپئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 رجسٹرڈ کلبز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے فائنل میں الفیصل کلب، اسلام آباد نے شادمان کلب، راولپنڈی کو سخت مقابلے کے بعد گولڈن پنلٹی شوٹ پر شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر و چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر کانگریس ممبر پی ایچ ایف محمد یاسین اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری علی عابد شیخ بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 15:44:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :