وقار النساء گرین نے سیون اے سائیڈ ویمن ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

پیر 27 جنوری 2020 17:02

وقار النساء گرین نے سیون اے سائیڈ ویمن ہاکی چیمپئن شپ جیت لی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) وقار النساء گرین نے سیون اے سائیڈ ویمن ہاکی چیمپئن شپ جیت لی۔ فاتح ٹیم نے فائنل میں جھنڈا چچی کو شکست دی۔ مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک وقار حسین نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔

(جاری ہے)

ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام سیون اے سائیڈ ویمن ہاکی چیمپئن شپ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز کالج وقار النساء میں کھیلی گئی جس میں وقار النساء گرین، راولپنڈی بلیو، راولپنڈی کوئنز، جھنڈا چچی اور سیٹلائٹ ٹائون بی بلاک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل میں وقار النساء گرین نے جھنڈا چچی کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے واحد اور فیصلہ کن گول ثناء نے سکور کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک وقار حسین نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی اور شفقت نیازی بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 17:02:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :