رافیل نڈال، ڈینیئل تھیم، الیگزینڈر زویرو اور سٹین وارینکا آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 27 جنوری 2020 18:28

رافیل نڈال، ڈینیئل تھیم، الیگزینڈر زویرو اور سٹین وارینکا آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال، آسٹریا کے ڈینیئل تھیم، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو اور سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے گیل مونفلس، روس کے آندرے روبلو، روس کے ہی ڈینل مڈویڈوف پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

پیر کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں سپین کے رافیل نڈال نے میزبان حریف کھلاڑی نک کرگیوس کو سخت مقابلے کے بعد مات دی، انہوں نے سخت مقابلے کے بعد 6-3، 3-6، 7-6(8-6) اور 7-6(7-4) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

آسٹریا کے ڈینیئل تھیم نے بھی پری کوارٹر فائنل رائونڈ کی رکاوٹ عبور کر لی۔

انہوں نے فرانس کے حریف کھلاڑی گیل مونفلس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔ جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے روس کے آندرے روبلو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 6-4 اور 6-4 سے مات دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ایک اور میچ میں سوئس سٹار سٹین وارینکا نے روس کے ڈینل مڈویڈوف کو 6-2، 2-6،4-6، 7-6(7-2) اور 6-2 سے ہر اکر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 18:28:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :