آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، انجلیق کربر کا سفر پری کوارٹر فائنل میں تمام

پیر 27 جنوری 2020 18:37

آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، انجلیق کربر کا سفر پری کوارٹر فائنل میں تمام
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) جرمنی کی نامور ٹینس سٹار انجلیق کربر میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

انکو پری کوارٹر فائنل میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیا پائولیچنکووا نے شکست دیکر میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پیر کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں روسی اناستاسیا پائولیچنکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی انجلیق کربر کو شکست دیکر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ انکی فتح کا سکور 6-7 ، 7-6(7-4) اور 6-2 تھا۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 18:37:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :