کرسٹینا میلادینووچ اور تمیا بابوس آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

پیر 27 جنوری 2020 18:37

کرسٹینا میلادینووچ اور تمیا بابوس آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل
میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) فرانس کی میلادینووچ اور انکی ہنگرین جوڑی دار تمیا بابوس پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ بیلاروس کی الیاکسندرا ساسونوچ اور سلواکین جوڑی دار وکٹوریہ کوزمووا پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کی میلادینووچ اور انکی ہنگرین جوڑی دار تمیا بابوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی الیاکسندرا ساسونوچ اور سلواکین جوڑی دار وکٹوریہ کوزمووا کو ٹائی بریک پر 7-6(7-4) اور6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 18:37:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :