تینتسویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ ، سارہ محبوب اور سارہ منصور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 27 جنوری 2020 19:47

تینتسویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ ، سارہ محبوب اور سارہ منصور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) تینتسویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ میں سارہ محبوب اور سارہ منصور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے لیڈیز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ محبوب نے شمزا ناز دراب کو 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے مہک کھوکھر کو 6-0 اور 7-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ مینز سنگلز کے دوسرے کوالیفائنگ رائونڈ میں عرفان الله نے حزیمہ عبدالرحمن کو 8-3، میاں بلال نے عظیم خان کو 8-4، عماد الدین نے طلحہ ثاقب کو 8-2 اور حمید الحق نے احمد مراد کو 8-2 سے ہرا کر مینز سنگلز کے مین ڈرا کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کے مین رائونڈ کے ڈرا کا پہلا رائونڈ منگل کو شروع ہو گا۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 19:47:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :