وقار النساء گرینز نے پہلا راولپنڈی ویمن سیون اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 27 جنوری 2020 21:22

وقار النساء گرینز نے پہلا راولپنڈی ویمن سیون اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) وقار النساء گرینز نے پہلا راولپنڈی ویمن سیون اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ گورنمنٹ گرلز کالج جھنڈا چیچی راولپنڈی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام گورنمنٹ وقارالنساء پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں میزبان کالج کی ٹیم وقارالنساء گرینز، راولپنڈی کوئنز، راولپنڈی بلیو، گورنمنٹ گرلز کالج بی بلاک سیٹلائٹ ٹائون اورگورنمنٹ گرلز کالج جھنڈا چیچی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل میچ میں وقارالنساء گرینز نے زبردست مقابلہ کے بعد گورنمنٹ گرلزکالج جھنڈاچیچی کی ٹیم کو 1-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ڈی اوسپورٹس ملک وقارنے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرسائرہ مفتی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 21:22:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :