توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھاسکے ،سیریز کا نتیجہ ہمارے لیے مایوس کن ہے‘ محمود اللہ

پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں آئوٹ کلاس کیا ،امید ہے ٹیسٹ ٹیم پاکستان میں اچھی کارکردگی دکھائے گی‘ کپتان بنگلہ دیش ٹیم

پیر 27 جنوری 2020 22:00

توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھاسکے ،سیریز کا نتیجہ ہمارے لیے مایوس کن ہے‘ محمود اللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا ہے کہ سیریز کا نتیجہ ہمارے لیے مایوس کن ہے ، پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں آئوٹ کلاس کیا اور سیریز میںکامیابی اس کا حق تھا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب کی عدم موجودگی میں بھی پاکستان کا فاسٹ بولنگ کا شعبہ اچھا پرفارم کرنے میں کامیاب رہا، ہماری ٹیم میں اہلیت کی کمی نہیں تاہم لڑکوں کے لیے سلو وکٹوں پر رنز کرنا آسان نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سیریز کا نتیجہ ہمارے لیے مایوس کن ہے اور سیریز ہارنے کا دکھ بھی ہے، اپنی سرزمین پر فیورٹ پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں آئوٹ کلاس کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہم توقعات کے مطابق کھیل پیش نہیں کرسکے تاہم اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، امید ہے کہ ٹیسٹ ٹیم پاکستان میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوگی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں فراہم کی جانے والی سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں اور بہترین مہمان نوازی پر بھی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیریز بہت اچھی رہی اور یقینا لوگوںنے مقابلوں کو انجوائے کیا ہوگا۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 22:00:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :