سیریز جیتنے کے ساتھ آخری میچ جیتنا بھی بہت اہم تھا‘ سینئرز کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی

دکھائی‘کامیابی کا کریڈٹ بائولرز کو جاتا ہے ‘ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کی پریس کانفرنس

پیر 27 جنوری 2020 23:44

لاہور ۔27(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ پوری ٹیم کی کوشش ہوتی ہے کہ اچھے سے اچھا پرفارم کریں‘ہمارے لئے سیریز جیتنے کے ساتھ آخری میچ جیتنا بھی بہت اہم تھا‘بنگلہ دیش کی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے کوئی چانس نہیں دیا‘ہماری ٹیم نے بہت محنت کی‘دو سیریز کے بعد آئیڈیا ہوا کہ سینئرز کھلاڑیوں کی کتنی ضرورت ہے‘ موجودہ سیریز میں سینئرز کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی دکھائی‘ کامیابی کا کریڈٹ بائولرز کو جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے کہا کہ پوری ٹیم کی کوشش ہوتی ہے کہ اچھے سے اچھا پرفارم کریں‘پی ایس ایل بھی ہمارے لئے ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے اہم ایونٹ ہے‘انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے بھی میچ میں کم بیک کیا‘کاکردگی اور فٹنس کھلاڑیوں کیلئے بہت ضروری ہے‘ٹیم میں سب کھلاڑی نوجوان ہیں‘ مصباح الحق نے کہا کہ دونوں سینئر کھلاڑیوںنے سیریز میں بہت اچھا پرفارم کیا، ہم نے ورلڈکپ کو سامنے رکھ کر تمام میچز کھیلے ‘انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بھی کھلاڑیوں سے عمدہ پرفارمنس کی توقع ہے‘اللہ کا شکر ہے کہ سیریز جیتی‘ ہماری بائولنگ کی کارکردگی اچھی رہی‘انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سیریز مسلسل ہارنے کے بعد جیتنا وقت کی ضرورت تھی جبکہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت سے فائدہ ہوا‘واضح رہے کہ نوجوانوں اور سینئر کھلاڑیوں کے کمبی نیشن پر مشتمل پاکستان ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے دونوں میچز میں بنگلہ دیش کو بالترتیب 5 اور 9وکٹوں سے شکست دی۔

وقت اشاعت : 27/01/2020 - 23:44:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :