پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے ‘ کپتان کی حیثیت سے اچھا پرفارم کرنا چاہتا تھا‘ لاہور پہلے بھی آیا ہوں، یہاں سکیورٹی بہت بہتر ہے‘ بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ کی قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس

پیر 27 جنوری 2020 23:44

لاہور۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے‘ ہماری ٹیم میں بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن حالیہ سیریز کے نتیجے سے مایوس ہیں‘ کپتان کی حیثیت سے اچھا پرفارم کرنا چاہتا تھا‘ لاہور پہلے بھی آیا ہوں، سکیورٹی بہت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ باتیںقذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں‘ محموداللہ نے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے‘ کپتان کی حیثیت سے اچھا پرفارم کرنا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے سیریز میں اچھا پرفارم نہ کرسکا‘انہوں نے کہا کہ لاہور پہلے بھی آیا ہوں سکیورٹی بہت بہتر ہے ‘ انہوں نے کہاکہ ہمیں بھی اپنی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ضرورت ہے‘ پاکستان میں سیریز کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے جس پر ہم بہت مطمئن رہے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین وکٹیں موجود ہیں‘ ہماری ٹیم میں بھی بہت ٹیلنٹ ہے لیکن بدقسمتی سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے جس پر افسردہ ہیں ‘محمود اللہ نے کہاکہ ہم غلطیوں سے سیکھیں گے اور آئندہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے‘یاد رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم دوسرے دورے کے دوران اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 7 فروری سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 27/01/2020 - 23:44:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :