یوم یکجہتی کشمیرفٹ بال ٹورنامنٹ یکم فروری سے اسلام آباد میںشروع ہوگا

منگل 28 جنوری 2020 14:52

یوم یکجہتی کشمیرفٹ بال ٹورنامنٹ یکم فروری سے اسلام آباد میںشروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) الفیصل فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرفٹ بال ٹورنامنٹ یکم فروری سے جی نائن ٹو کراچی فٹ بال گرائونڈ میںشروع ہوگا، ٹورنامنٹ کا افتتاح قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کریں گے، الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پرسیون اے سائیڈ کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی انٹری فیس پندرہ سو روپے مقرر کی گئی ہے اورٹورنامنٹ کا فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا، فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنے انٹری 30 جنوری تک کروا سکتے ہیں، ٹورنامنٹ کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن میں سید مقبل حسین نقوی، طارق محمود چوہدری، اسلم گنڈہ پور اور دلاور حسین شامل ہیں
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 14:52:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :