ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

منگل 28 جنوری 2020 16:25

ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا
سکاٹس ڈیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں جمعرات سے امریکی ریاست ایریزونا کے شہر سکاٹس ڈیل میں شروع ہوگا۔ جس میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ ایونٹ میں امریکا کے نامور گالفر رکی فولر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

(جاری ہے)

فینکس اوپن کا آغاز 88 سال قبل 1932ء میں ہوا تھا لیکن 1935ء کے ٹورنامنٹ کے بعد اسے بند کردیا گیا تھا جس کے بعد فینکس اوپن کا دوبارہ آغاز 1939ء میں ہوا تھا۔

ایونٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کے لئے 73 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں شائقین گالف کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 16:25:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :