آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی ٹیموں کے مابین میچز ہونے چاہئیں:علی نقوی

میں نے ممبئی انڈینز کے مالک کو دوستانہ میچ کی دعوت بھی دی تھی:مالک اسلام آباد یونائیٹڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 جنوری 2020 16:56

آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی ٹیموں کے مابین میچز ہونے چاہئیں:علی نقوی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جنوری 2020ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا ہےکہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) اور پی ایس ایل کی ٹیموں کے مابین میچز ہونے چاہئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے ممبئی انڈینز کے مالک کو دوستانہ میچ کی دعوت بھی دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹیم کمبینیشن اچھا ہے، رومان رئیس بھی انجری سے صحت یاب ہو کر واپس آ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو دس کروڑ لوگ دیکھتے ہیں تو سوچنا ہوگا کے اس کے زریعے ہم کیا مثبت کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے ساتھ پی ایس ایل ون کے بعد یہ بات چل رہی تھی کے وہ کوچنگ میں آئیں گے، وہ ٹیم کے پچھلے دس پندرہ سال سے بہترین کھلاڑی رہے، وہ قومی ٹیم کے کوچ ہوتے یا نہیں، ہمارا پلان تھا کہ وہ ہماری ٹیم کے کوچنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

علی نقوی نے کہا کہ شرجیل خان کو پی سی بی چانس دے رہا ہے اسے اچھا کرنا چاہیے جبکہ سعید اجمل ہمارے چیف انٹرٹیمنٹ آفیسر ہیں۔ دوسری جانب فاسٹ بالر رومان رائیس نے کہا کہ اپنی انجری کے بعد ری ہیب پر بہت کام کیا ہے، گزشتہ آٹھ ماہ سے کرکٹ کھیل رہا ہوں، اس بار میں ایک منفرد انداز میں دکھائی دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے برے وقت میں میرا ساتھ دیا، 2018ء میں بطور کپتان انجرڈ ہوا مگر اسلام آباد یونائیٹڈ بے ہر بار ٹیم میں رکھا۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 16:56:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :