بنگلا دیش کیلئے ایشیا کپ کی میزبانی کی خبریں بے بنیاد :وسیم خان

ایشین کونسل نے ہمیں میزبانی کے حقوق دئیے ،تبدیل نہیں کر سکتے:چیف ایگزیکٹو پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 جنوری 2020 17:21

بنگلا دیش کیلئے ایشیا کپ کی میزبانی کی خبریں بے بنیاد :وسیم خان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جنوری 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے بنگلا دیش کے دورہ پاکستان کو کسی ڈیل کا نتیجہ قرار دینے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے ۔ میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ پاکستان نے ایشیاء کپ 2020ء کی میزبانی بنگلا دیش کو دے کر انہیں دورہ پاکستان کیلئے راضی کیا تاہم وسیم خان نے ان افواہوں کی تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بنگلا دیش کو ایشیا کپ کی میزبانی دینے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں، ہم نے بنگلا دیش سے ایشیا کپ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایشین کرکٹ کونسل کا ٹورنامنٹ ہے اور ہمیں میزبانی کے حقوق انہوں نے ہی دئیے ہیں اور ہم انہیں تبدیل نہیں کر سکتے ۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں کھیلنے پر اعتراض ہوا تو ہم دوسرے مقام کا انتخاب کر سکتے ہیں، جب 2021ء کے ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے ہمیں بھارت جانا ہو گا تو کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور ویزاکے حوالے سے مبہم صورتحال کے سبب اس وقت بھی اس چیز پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے ۔

                                                                                                             
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 17:21:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :