ڈی جی سپورٹس کپ سکواش چیمپئن شپ ذیشان ملک، عبدالله مہمند، ندا خان اور قیصر خان کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی

منگل 28 جنوری 2020 18:15

ڈی جی سپورٹس کپ سکواش چیمپئن شپ ذیشان ملک، عبدالله مہمند، ندا خان اور قیصر خان کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) ڈی جی سپورٹس کپ سکواش چیمپئن شپ ذیشان ملک، عبدالله مہمند، ندا خان اور قیصر خان کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ مہمان خصوصی سابق لیجنڈ چیمپئن سکواش قمر زمان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا اور ضلعی سکواش ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں جاری ڈی جی سپورٹس کپ سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پشاور کے ذیشان ملک نے حماد کو ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد 11-9 اور 11-8 سے شکست دیکر ایونٹ کا فائنل اپنے نام کر لیا۔

فی میل ایونٹ کے فائنل میں ندا خان نے رابعہ کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 11-9 اور 11-9 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ جونیئر فائنل میں ایبٹ آباد کے عبدالله مہمند نے ابوبکر کو 11-9 اور 11-9 سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

ویٹرنز فائنل میں قیصر خان نے ذوالفقار بھٹی کو 2-0 سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کی۔ اس موقع پر ضلعی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ٹورنامنٹ رپورٹ پیش کی۔ مہمان خصوصی ورلڈ لیجنڈ سکواش قمر زمان نے کہا کہ یہ کھلاڑی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں پالش کرنے کی ضرورت ہے، طارق محمود اور سید ابرار شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے یہ ٹورنامنٹ منعقد کروایا۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 18:15:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :