قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بیٹی کے باپ بن گئے

وکٹ کیپر بلے باز کا پہلے بھی ایک بیٹا عبداللہ ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 جنوری 2020 18:16

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بیٹی کے باپ بن گئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جنوری 2020ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے- 32 سالہ سرفراز احمد کا ایک بیٹا عبداللہ بھی ہے جو 2017ء میں اس دنیا میں آیا تھا اور اب وہ دوسری مرتبہ باپ بنے ہیں-یاد رہے کہ سرفراز احمد اس وقت قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہے اورحکمران جماعت پی ٹی آئی کے سنیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم پر بہت زیادہ دباؤ ہے لہذا اسے پریشر سے نکال کر شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بعد سرفراز احمدکو بھی قومی ٹیم میں واپس لانا چاہیے، سرفراز کو کپتان بناکر اس کمبی نیشن کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان ہی سب کچھ ہوتا ہے تو کپتان کو دیکھنا چاہیے کہ کون سا کھلاڑی ٹیم میں ہو، بابر اعظم کو پریشر سے نکالا جائے وہ نمبر ون بیٹسمین ہے، اسے کپتانی کے پریشر سے نکالیں اور سرفراز احمدکو کپتانی میں واپس لیں آئیں، اگر سرفراز احمد بطور کپتان واپس آتے ہیں تو پاکستان ورلڈکپ جیت جائے گا۔                            








وقت اشاعت : 28/01/2020 - 18:16:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :