لاہور میں کھیلے جانیوالے پی ایس ایل میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا

منگل 28 جنوری 2020 20:38

لاہور میں کھیلے جانیوالے پی ایس ایل میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) لاہور میں کھیلے جانیوالے پی ایس ایل میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ ان میچوں کی ٹکٹیں شہر کی مقامی کورئیر کمپنی کے دفاتر میں پہنچا دی گئی ہیں۔ پی سی بی نے ان ٹکٹوں کی مالیت کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹکٹس کی فروخت کراچی سمیت 38 شہروں میں ہو گی اور ٹکٹس نجی کورئیرکمپنی کی 110برانچزسے دستیاب ہوں گی ۔ جن کی کم سے کم مالیت 250 روپے اور زیادہ سے زایادہ مالیت 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے، ایک قومی شناختی کارڈ پرزیادہ سے زیادہ 7ٹکٹس لئے جا سکیں گے جبکہ لاہور کے شہری پی ایس ایل میچوں کی ٹکٹوں کے حصول کے لئے دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 20:38:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :