رافیل نڈال آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں (کل) ان ایکشن ہونگے

منگل 28 جنوری 2020 20:38

رافیل نڈال آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں (کل) ان ایکشن ہونگے
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز میں فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے۔ وہ میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ مرحلے میں پہنچ چکے ہیں اور مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں (آج) بدھ کو ان ایکشن ہوں گے۔

(جاری ہے)

33 سالہ نڈال کیریئر میں دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے لئے کوشاں ہیں۔

رافیل نڈال نے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں میزبان حریف کھلاڑی نک کرگیوس کو سخت مقابلے کے بعد مات دیکر کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جہاں انکا مقابلہ (آج) بدھ کو آسٹریا کے ڈینیئل تھیم سے ہوگا۔ 19 گرینڈ سلام کے فاتح رافیل نڈال نے 2009ء میں پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 20:38:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :