سچن ٹنڈولکر اور کورٹنی واش بشفائر ریلیف کرکٹ میچ میں کوچنگ کریں گے

ًمیچ میں جسٹن لینگر، ایڈم گلکرسٹ، بریٹ لی، شین واٹسن، الیکس بلیک ویل اور مائیکل کلارک بھی حصہ لیں گے

منگل 28 جنوری 2020 22:12

سچن ٹنڈولکر اور کورٹنی واش بشفائر ریلیف کرکٹ میچ میں کوچنگ کریں گے
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) آتشزدگی کے متاثرین کی امداد کیلئے 8 فروی کو منعقد ہونے والے ریلیف میچ میں بھارتی کے نامور کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور ویسٹ انڈیز کے کورٹنی واش کوچنگ کریں گے جبکہ اس میچ میں جسٹن لینگر، ایڈم گلکرسٹ، بریٹ لی، شین واٹسن، الیکس بلیک ویل اور مائیکل کلارک بھی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیون رابرٹس نے بتایا کہ میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی آسٹریلوی ریڈ کراس ڈیزاسٹر ریلیف اینڈ ریکوری فنڈ کیلئے وقف ہوگی تاکہ ان افراد کی مدد کی جاسکے جو آتشزدگی کی لپیٹ میں آئے تھے۔

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ کورٹنی 500 سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر آسٹریلیا اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے مابین بھی میچ کھیلا جائے گا جبکہ بگ بیش لیگ کا فائنل بھی اسی دن ہو گا۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 22:12:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :