آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

منگل 28 جنوری 2020 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا کے ایم سی کرکٹ گراونڈ ایسٹرن اسٹار پر کھیلے گئے میچ میں میٹروپولیٹن کرکٹ کلب نے گڈ لک کرکٹ کلب کو 22 رنز سے شکست دیدی میٹروپولیٹن کرکٹ کلب کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 423 اوورز میں 249 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عبدالرحمن نے چھ چوکوں کی مدد سے 74 رنز اسامہ بلوچ نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز اور محمد عثمان نے چار چوکوں کی مدد سے 35 رنز اسکور کئے دانش عالم اور وصال احمد نے بالترتیب 12 اور 49 رنز دیکر تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں گڈ لک کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 434 اوورز میں 227 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عاطف خان نے 45 رنز عبدالرحمن اور وصال احمد نے 32 ، 32 رنز اسکور کئے عمر بہادر نے 26 رنز اسکور کئے محمد عثمان نے 39 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض عقیل عادل اور فہیم بخاری نے سر انجام دئے جبکہ سید افراسیاب آفیشل اسکورر تھے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے پاک شاہین کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاک شاہین کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 37 اوورز میں 100 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تنویر شاہ نے 25 رنز اور فرحان احمد نے رنز اسکور کئے محمد اصغر اور عدنان کلیم نے بالترتیب 21 اور 27 رنز دے کر تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں پاکستان کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 101 رنز 112 اوورز میں پورا کرلیا رمیز راجہ جونئیر نے سات چوکوں کی مدد سے 37 رنز اور عمیر بن یوسف نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز اسکور کئے عبدالرحمن نے 15 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض نذیر بٹ اور محمد یونس نے سر انجام دئے جبکہ سلمان حسین کاظمی آفیشل اسکورر تھے ۔

وقت اشاعت : 28/01/2020 - 23:49:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :