فیڈ کپ ٹینس یکم فروری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

بدھ 29 جنوری 2020 10:55

ویلنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) فیڈ کپ ٹینس کا 58 واں ایڈیشن یکم فروری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ انتظامیہ کے مطابق فیڈ کپ کے کامیابی انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

فیڈ کپ میں میزبان نیوزی لینڈ سمیت 8 ممالک ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے جن میں پاکستان، گوام، منگولیا، فلپائن، تھائی لینڈ، سنگاپور اور ترکمانستان وغیرہ شامل ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان کی ویمنز ٹیم بھی شرکت کریگی۔ فیڈ کپ یکم فروری سے شروع ہوکر 10 فروری کو اختتام پذیر ہوگا جس میں 4 ویمنز کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ کھلاڑیوں میں سارہ محبوب، سارہ منصور، اوشنا سہیل اور ماہین آفتاب شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 10:55:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :