کم ظرف بھارت کو پاکستانی میں کرکٹ کی رونقیں کھٹکنے لگیں

رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلیے رواں برس ایشیا کپ میں ٹیم بھیجنے سے صاف انکار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 29 جنوری 2020 11:58

کم ظرف بھارت کو پاکستانی میں کرکٹ کی رونقیں کھٹکنے لگیں
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جنوری 2020ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ کاکہنا ہے کہ اسے ایشیا کپ کے پاکستان ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم اس نے ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کوئی مسئلہ نہیں لیکن بھارتی ٹیم پاکستان ٹیم نہیں جائے گی۔

نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ میزبانی کے حقوق مسئلہ نہیں ہیں بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کوئی غیرجانبدار مقام کاانتخاب کیاجائے کیونکہ بھارتی ٹیم ایشیائی ٹیموں کے ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے وہاں نہیں جانا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ چاہے کئی ممالک کی ٹیمیں وہاں جانے کیلئے تیار ہیں تاہم پھر بھی بھارتی ٹیم نہیں جانا چاہتی اور اگرایشین کرکٹ کونسل کو بھارت کے بغیر میچ کرانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے تو پھریہ میچز بالکل مختلف ہوں گے لیکن اگر بھارت کو اس میں شامل کرنا ہے تو پھر میزبان پاکستان نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جانا ہے جس میں شرکت کیلئے بیشتر ٹیمیں تیارہیں لیکن بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر ڈٹا ہواہے۔واضح رہے اس سے قبل بھارت میں کرکٹ سے متعلق معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیا کپ 2020ء کا مقام بدلنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر ایشیا کپ پاکستان میں ہوا تو بھارت شرکت نہیں کرے گا، پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے بجائے کہیں اور کرے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا کہ اگر ہاکستان ایونٹ کی میزبانی پہلے کی طرح متحدہ عرب امارات میں کرے تو بھارت اپنی ٹیم بھیجے گا۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 11:58:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :