سعودی انٹرنیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا، ڈسٹن جانسن اعزاز کا دفاع کریںگے

بدھ 29 جنوری 2020 17:09

سعودی انٹرنیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا، ڈسٹن جانسن اعزاز کا دفاع کریںگے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) سعودی انٹر نیشنل اوپن گالف گالف ٹورنامنٹ کل جمعرات سے سعودی عرب میں شروع ہوگا جس میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ ایونٹ میں امریکا کے نامور گالفر ڈسٹن جانسن اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

(جاری ہے)

ایونٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کے لئے 35 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ایونٹ میں کانٹے دار مقابلے ہونگے اور شائقین گالف کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 17:09:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :